گ*دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے معاملات میں لڑکیاں غلط ہوتی ہیں، یاسرحسین

پیر 9 جون 2025 17:00

3 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے کہا ہے کہ شادی شدہ مرد سے دوسری شادی کرنے اور مرد سے غیر ازدواجی تعلقات استوار کرنے میں زیادہ تر لڑکیاں ہی غلط ہوتی ہیں۔یاسر حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔زیادہ تر مرد چار شادیوں کی حمایت کرتے ہیں، اس پر آپ کی کیا رائی کہ سوال پر یاسر حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل اس خیال کی حمایت نہیں کرتے، کسی کی بھی چار بیویاں نہیں ہونی چاہیے۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہیں ذاتی طور پر یہ بات پسند نہیں، وہ ایک سے زائد شادیوں کی حامی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نیایک لڑکی سے پیار کیا اور اس سے شادی کی، وہ دوسر لڑکی کیبارے میں نہیں سوچیں گے۔

(جاری ہے)

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ لیکن جہاں تک ان کا تجربہ ہے تو مرد کی دوسری شادی یا اس کے کسی خاتون سے غیر ازدواجی تعلقات میں لڑکیاں ہی غلط ہوتی ہیں۔

یاسر حسین نے دلیل دی کہ لڑکیوں کو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ جس سے وہ شادی کرنے جا رہی ہیں، وہ شادی شدہ ہے، اسی طرح وہ شادی شدہ مرد سے تعلقات بھی استوار کرتی ہیں۔جب انہیں کہا گیا کہ بہت سارے مرد اپنی پہلی شادی چھپاتے ہیں تو اس پر یاسر حسین نے کہا کہ ایسے مردوں کی تعداد بہت کم ہے، ایسے مردوں کی تعداد ایک فیصد ہوگی لیکن زیادہ تر غلطیاں لڑکیوں کی ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :