اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی

ہفتہ 30 اگست 2025 14:10

اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دبا ئوہے یا عمر نکل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے جس دن ہونی ہوگی ہوجائے گی۔ مایا کا کہنا تھا کہ جب انہیں کوئی ایسا شخص ملے گا جس نے انہیں لگے گا کہ شادی کرلینی چاہیئے تو وہ کرلیں گی۔

(جاری ہے)

کبھی محبت ہوئی اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت ہوجاتی ہے مگر اسے نبھایا بیحد مشکل ہوتا ہے اور انہوں نے اسے نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے جس سے مجھے محبت ہوئی ہو وہ میرے لئے یا میں اس کیلئے صحیح نہیں تھی۔ 37سالہ اداکارہ مایا علی نے انڈسٹری میں کسی ایسے شخص کے ملنے سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب دینے سے گریز کیا۔