- رحیم یارخان، شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کی برسی پولیس افسران کی قبر پر حاضری سلامی دی

ل* پھولوں کی چادر چڑھائی، گھر جا کر شہید کے ورثائ کو تحائف و خراج تحسین پیش کیا

پیر 9 جون 2025 17:45

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کی برسی پولیس افسران کی قبر پر حاضری سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، گھر جا کر شہید کے ورثائ کو تحائف و خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف جرات و بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے فرض کی راہ میں ]جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل محمد اسحاق جو کہ تھانہ پکالاڑاں کے علاقہ میں سپرد خاک ہیں کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی لیاقت پور فخر زمان خان، ایس ایچ او تھانہ پکالاڑاں محمد عاصم پولیس کے چاک وچوبند دستے اور شہید کے ورثائ کے ہمراہ ان کے مقامی قبرستان پہنچے جہاں پر انہوں نے سلامی پیش کی، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی، گل پاشی و فاتحہ خوانی کی بعد ازاں انہوں نے شہید کے گھر پہنچ کر ورثائ کو تحائف و خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :