قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے فضلہ نکالنے والے 5ملزمان گرفتار

پیر 9 جون 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) تھانہ سائٹ اے پولیس نے ماڈل پارک میٹرول بلاک 1سے دوران گشت کارروائی کر تے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے فضلہ نکالنے والے 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں نظر محمد ولد محمد گل،نسیم ولد غلام،امیر اللہ ولد مومن،رستم ولد اللہ نظراورسلیم ولد مومن شامل ہیں۔گرفتار ملزمان قربانی کے جانوروں کی پھیکی ہوئی آلائشوں سے مضر صحت فضلہ نکال کے پھینک رہے تھے جس سے علاقہ میں بدبو اور تعفن پھیل رہا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :