اوکاڑہ،تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، 2 نوجوان جاں بحق

پیر 9 جون 2025 19:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

افسوسناک حادثہ دیپالپور روڈ پر 31 ٹو ایل کے پاس قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے اورایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :