Live Updates

آٹوموبائلز کے شعبہ کی شرح نمو میں جاری مالی سال کے دوران 40فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا

منگل 10 جون 2025 13:24

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)آٹوموبائلز کے شعبہ کی شرح نمو میں جاری مالی سال کے دوران 40فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2024 تا مارچ 2025کے دوران آٹوموبائلز کے شعبہ میں 40فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ میں 37.4فیصد کمی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بہترمیکرو اکنامک صورتحا ل، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں اور صارفین کے اعتماد میں ہونے والا اضافہ شعبہ کی کارکردگی کا عکاس ہے۔رواں مالی سال کے دوران آٹوموبائلز کے قومی شعبہ میں گاڑیوں کے 31نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے جن میں الیکٹرانک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے مختلف 11 ماڈل بھی شامل ہیں۔ مزید برآں پاکستان نے ٹریکٹروں اور موٹرسائیکلوں کی 90فیصد کی اندرون ملک تیاری کا ہدف بھی عبور کیا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران روزگار کے 8ہزار سے زائد نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات