ٹرمپ پر مقدمہ چلائیں گے، گورنر کیلیفورنیاکااعلان

منگل 10 جون 2025 13:27

ٹرمپ پر مقدمہ چلائیں گے، گورنر کیلیفورنیاکااعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر اور شہر کے میئر کی خواہشات کے خلاف لاس اینجلس میں مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈ کے دستوں کی تعینات کر دیا اور اسے ایک "عظیم فیصلہ" قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اس وقت ہوا جب کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ احتجاج کو روکنے کے لیے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کے دستے بھیجنے کے حکم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

نیوزوم نے ایکس پر لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ شروع کر دی اور نیشنل گارڈ کو غیر قانونی طور پر وفاقی بنایا۔ ٹرمپ نے جس حکم پر دستخط کیے اس کا اطلاق صرف کیلیفورنیا پر نہیں ہوتا ہم اس پر مقدمہ کرنے جا رہے ہیں۔