
ای-اینڈ یو اے ای کا فائیو جی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی میں 600 ایم بی پی ایس اپ لنک رفتار حاصل کر نے کا عالمی ریکارڈ
منگل 10 جون 2025 13:43

(جاری ہے)
FR1 بینڈ ایگریگیشن اور جدید اپ لنک ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر کے e& یو اے ای نے 5G کے معیار میں عالمی قیادت کا مقام حاصل کر لیا ہے۔e& یو اے ای کے نائب صدر برائے فکسڈ ایکسیس نیٹ ورک، عبدالرحمن الحمیضان نے اس موقع پر کہا کہ600 Mbps کی اپ لنک رفتار حاصل کرنا محض ایک ٹیکنیکل کامیابی نہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا کی تشکیل نو کے لئے ایک مضبوط سنگِ بنیاد ہے۔
یہ متحدہ عرب امارات کو عالمی ٹیکنالوجی کے صفِ اوّل میں شامل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ رفتار ایسی ایپلی کیشنز کے لئے نئی راہیں ہموار کرے گی جن میں اپ لنک کا کردار مرکزی ہو، مثلاً اسمارٹ فیکٹریز اور لاجسٹکس مراکز جو بڑے پیمانے پر سینسر ڈیٹا کو حقیقی وقت میں اپ لوڈ کر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی آٹومیشن اور تجزیے کو ممکن بناتے ہیں۔اسی طرح کلاؤڈ پر مبنی تعاون میں بھی جدت آئے گی، جہاں تھری ڈی ماڈلنگ، آگمینٹڈ ریئلٹی (AR) اور ورچوئل ریئلٹی (VR) جیسے شعبے فوری اپ لوڈنگ کے ذریعے ترقی پائیں گے۔ سمارٹ شہروں میں لائیو ویڈیو اینالٹکس اور ڈرون سرویلنس جیسی ایپلی کیشنز بروقت اپ لوڈنگ کے باعث مؤثر فیصلوں میں معاون ہوں گی۔صارفین کے لئےبھی یہ پیش رفت انقلابی ثابت ہو گی، کیونکہ 8K وڈیوز اور لائیو اسٹریمنگ جیسے مواد کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر چند سیکنڈز میں اپ لوڈ کیا جا سکے گا۔ گیمنگ میں وقفے کے بغیر کلاؤڈ کنیکٹیویٹی حاصل ہو گی، جبکہ سمارٹ ہومز ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز اور آئی او ٹی ڈیٹا کو فوری اپ لوڈ کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
سرپرست اعلٰی پاکستان بزنس فورم یورپ محمد ابراہیم ڈار نے سابق نگران وفاقی وزیر میاں مصباح الرحمن کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا
-
ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ
-
روس کے اشتعال انگیز بیانات، ڈونلڈٹرمپ کا امریکی جوہری آبدوزوں کو پوزیشن سنبھالنے کا حکم
-
غزہ میں خونریزی کا نیا سلسلہ، ایک دن میں 111 شہید، بھوک سے مزید اموات
-
ٹرمپ کی وسطی ایشیائی ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں
-
غزہ کے لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ٹرمپ
-
روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
-
ٹیسلا کی "آٹوپائلٹ" ٹیکنالوجی حادثے کی ذمہ دارقرار، عدالت کا 242.6 ملین ڈالر ہرجانے کا حکم
-
الیکشن کمیشن بی جے پی کیلئے ” ووٹ چوری “ میں ملوث ہے، راہول گاندھی
-
عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے شہر مدینہ کو ’صحت مند شہر‘ کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دے دی
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.