لندن، غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

فارن آفس کے سامنے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ بھی کیاگیا

منگل 10 جون 2025 13:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)لندن میں برطانوی فارن آفس کے سامنے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے برطانیہ اقدامات کرے۔