فیصل آباد ، میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

واقعہ بھائی والا پھاٹک کے قریب پیش آیا، دونوں میاں بیوی نے اچانک پٹری پر آ کر ٹرین کے سامنے آگئے خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم اس انتہائی دردناک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس

منگل 10 جون 2025 12:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ساجد نے بھائی زاہد کو فون کر کے خود کشی کرنے کی اطلاع دی تھی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ واقعہ فیصل آباد کے قریب بھائی والا پھاٹک کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں میاں بیوی نے اچانک پٹری پر آ کر ٹرین کے سامنے آگئے جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔فیصل آباد کے رہائشی پاور لوم ورکر ساجد اور اس کی بیوی عدیل ٹاون کے رہائشی تھے دونوں کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں لاہور جانے والی بدر ایکسپریس کے آگے لیٹ گئے تھے اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جوڑے کی شناخت اور پس منظر جاننے کیلئے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول میاں بیوی ساجد اور رضیہ کی لاشیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردی گئی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے۔