سرگودھا میں چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

منگل 10 جون 2025 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سرگودھا میں چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے 4 تھانوں کے ایس ایچ او کو تبدیل کرتے ہوئے تقرر و تبادلے کے احکامات میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر عمر فاروق کو تھانہ بھیرہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ سرگودھا، سب انسپکٹر حافظ میثم رضا کو ایس او تھانہ بھلوال سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ، سب انسپکٹر محمد اقبال کو تھانہ جھال چکیاں سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھلوال اور انسپکٹر ظفر اقبال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھاتعینات کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :