گوجرانوالہ۔ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر دو تھانوں کے سیکیورٹی کانسٹیبل گرفتار

منگل 10 جون 2025 15:41

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) تفویض کردہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے سی پی او محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر دو تھانوں کے سیکیورٹی کانسٹیبلز کو گرفتار لیا۔ پتنگ بازی اور منشیات فروشی کی بروقت اطلاع نہ دینے پر سخت ایکشن لیا گیا اور مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کانسٹیبلان کی مجرمانہ غفلت پر پولیس آرڈر 2002ء کی دفعہ 155C کے تحت مقدمات درج کئے گئے گرفتار سیکیورٹی کانسٹیبلان میں تھانہ صدر کامونکی کا عاقب اور تھانہ سٹی کامونکی کا عمران شامل ہے۔

جبکہ سی پی او محمد ایاز سلیمکا کہنا ہے کہ کسی بھی رینک کے پولیس افسر کی مجرمانہ غفلت قابلِ قبول نہیں ہوگی، ڈیوٹی میں سستی، کاہلی اور غفلت برتنے والی کالی بھیڑوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :