دل کے مریض گوشت کھانے میں احتیاط کریں ،مدبر احمد خان

منگل 10 جون 2025 15:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) خاتم النبیین ہارٹ سینٹر کے انچارج مدبر احمد خان نے کہا ہے کہ دل کے مریض شدید گرمی کے باعث گوشت کھانے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی احتیاط آپ کو تندرست اور صحت مند رکھ سکتی ہے کیونکہ گرمی میں چٹ پٹے اور مصالحے دار گوشت کا استعمال صحت مند انسان کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے سینٹر پر اکثر وہ لوگ آرہے ہیں جو عید الاضحیٰ کے دنوں میں بے احتیاطی کی۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کھانے میں احتیاط کریں اور سادہ غذا کو ترجیح دیں۔ گرمی کی شدت میں گوشت کا زیادہ استعمال دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے معتدل خوراک ہی صحت مند زندگی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :