زراعت کی ترقی کےلئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال

منگل 10 جون 2025 15:58

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق زراعت کی ترقی کےلئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق زراعت کی ترقی کےلئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے جس کےلئے ہمیں کسانوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف لانے کےلئے ٹریننگ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کےلئے کسان کا خوشحال ہونا ضروری ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب کسان جدید طریقوں کو اختیار کرکے فصل کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کی ترقی کےلئے کئی سکیمیں بھی متعارف کرا رکھی ہیں جن کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز اور جدید زرعی مشینری بھی دی جارہی ہے۔