انجمن فلاح و بہبود چہڑھ نے 200سے زائد مستحق خاندانوں، سفید پوش افراد کو قربانی کا گوشت ان کی دہلیز پر پہنچایا

منگل 10 جون 2025 17:59

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) انجمن فلاح و بہبود چہڑھ نے رواں سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جس کے ذریعے 200سے زائد مستحق خاندانوں، سفید پوش افراد کو قربانی کا گوشت ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا ، اس قربانی پراجیکٹ کے لئے انجمن کے اووسیز گروپ کا خصوصی تعاون شامل تھا ، مجموعی طور پر بڑے اور چھوٹے جانوروں کا 12من سے زائد گوشت تقسیم کیا گیا ، قربانی پراجیکٹ کے لئے انجمن کے ممبران مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ نے عطیات کے حصول سے لیکر گوشت کی تقسیم تک بھرپور کردار ادا کیا ، اس موقع پر انجمن فلاح و ۱بہبود چہڑھ کی مجلس شوریٰ ، مجلس عاملہ کے ممبران خالد حسین راہی، حافظ شاہد فاروق ، عثمان حلیم ، عاصم صادق ، کونسلر ثاقب سلیم، ظریف میر محمد ، مرتضیٰ اعوان، مسعود اعوان ، وقار ذوالفقار ، شاہزیب رشید ، امجد عارف ، خالد رحمت ، طارق یعقوب ، سعودی گروپ کے متحرک ممبر مصطفی علی خان اور دیگر نے پراجیکٹ کی تکمیل اور جملہ امور کی نگرانی کی ، شوریٰ اور عاملہ کے ممبران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اہلیان چہڑھ نے مثالی اتحاد و اتفاق اور یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی قربانی کے عمل کو احسن طور پر انجام دیا جس کا مقصد ایسے گھرانوں کو وافر مقدار میں گوشت فراہم کرنا تھا جنہوں نے قربانی نہیں کی ،اوورسیز کمیونٹی کے بھرپور تعاون سے دیگر منصوبہ جات کی طرح قربانی پراجیکٹ بھی بہترین انداز میں مکمل ہوا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، ہم نے لوگوں کی قطاریں بنانے کی بجائے بغیر فوٹو سیشن کے ان کے گھروں تک گوشت پہنچایا تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مستحق ، سفید پوش ، غریب ، نادار لوگوں کی بھرپور معاونت کی جائے تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :