لاء کالجز کے فی طالبعلم سے 17ہزار اضافی فیس لینے سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

منگل 10 جون 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ لاء کالجز کے فی طالبعلم سے 17ہزار اضافی فیس لینے سے روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا ، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے دو صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی تاحکم ثانی 17یزار روہے فی طالبعلم اضافی فیس وصولی روک دے، پنجاب یونیورسٹی آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرائے۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاء کالجز سے الحاق کی یکمشت فیس وصول کرچکی ہے۔ہرسال الحاق شدہ کالجز کی تجدید کینام پر فی طالبعلم سترہ ہزار روپے کی رقم وصول کی جارہی ہے۔،یونیورسٹی طالبعلموں کی انرولمنٹ، رجسٹریشن، سپورٹس اور لائبریری فنڈز کی الگ سے فیس وصول کرتی ہے،یونیورسٹی سپورٹس اور لائبریری کی سہولیات تک نجی کالجز ک لاء سٹوڈنٹس کو مہیانہیں کرتی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الحاق کی تجدید کینام پر طلبہ سے سترہ ہزار اضافی فیس وصولی کا اقدام غیر قانون قراردیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے۔