زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیکنڈ جاب پر پابندی، مراسلہ جاری

منگل 10 جون 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیکنڈ جاب پر پابندی عائد کردی گئی ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے مراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کالج کے زیر تربیت پی جی ٹرینی کے سیکنڈ جاب اور پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگادی گئی ہے، زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس بھی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

سی پی ایس پی نے تمام منسلک اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا، جس کے مطابق سی پی ایس پی قواعد و ضوابط ٹریننگ کے دوران دوسری نوکری کی اجازت نہیں دیتے۔ سی پی ایس پی کا کہنا ہے کہ زیر تربیت پوسٹ گریجویٹس پرائیویٹ پریکٹس بھی نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :