Live Updates

سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم معاشی اہداف طے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ڈالر مقرر

آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا

منگل 10 جون 2025 18:57

سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم معاشی اہداف طے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے سالانہ ترقیاتی پلان میں اہم معاشی اہداف مقرر کر دیے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے لیے 2.1 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ برآمدات کا ہدف 35 ارب 28 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 21 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ خدمات کے شعبے میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 55 کروڑ ڈالر اور خدمات کی درآمدات کے لیے 14 ارب ڈالر کا تخمینہ دیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق ترسیلات زر کے لیے آئندہ مالی سال کا ہدف 39.43 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ اشیا اور خدمات کی مجموعی برآمدات کا ہدف 44.9 ارب ڈالر جبکہ اشیا اور خدمات کی مجموعی درآمدات کا ہدف 79.2 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ 29.92 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومت نے کہاکہ یہ اہداف ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :