یوٹیوبر رجب بٹ، مان ڈوگر سمیت 5افراد کیخلاف ریپ، نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج

ملزمان نے مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا، میری نازیبہ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتا رہا، ایف آئی آر کا متن

منگل 10 جون 2025 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) یو ٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5افراد کے خلاف نشہ آور چیز پلا کر خاتون کا ریپ کرنے، اس کی نازیبہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ نواب ٹائون میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان حیدر نامی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان کیساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکژو بیشتر جاتی رہی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے کہا کہ سلمان نے بحریہ آرچرڈ ایک گھر میں بلا کر مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا۔ایف آئی آر متن کے مطابق سلمان نے میری نازیبہ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتا رہا، سلمان نے میری ویڈیو میری بہن پلوشہ کو بھی دکھائی، میں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اس کے گھر گئے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان کے گھر موجود رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر نے کمرے میں بند کردیا، سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے۔ایف آئی آر کے مطابق جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر ری سیٹ کردیا، موبائل ری سیٹ کرنے کے بعد ہمیں دھمکا کر وہاں سے نکال دیا۔