Live Updates

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ

احتجاجی ملازمین کی پارلیمنٹ کے گیٹ تک جانے کی کوشش ، پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا

منگل 10 جون 2025 20:51

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ منگل کو سرکاری ملازمین بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوئے، پارلیمنٹ کے گیٹ تک جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کی جائے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات