Live Updates

بجٹ اجلاس: غیررجسٹرڈ کاروبارکرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز

جن اشیا پرٹیکس اسٹمپ یا بارکوڈ نہیں ہوگا انہیں ضبط کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ

منگل 10 جون 2025 22:22

بجٹ اجلاس: غیررجسٹرڈ کاروبارکرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکائونٹس منجمد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے جائیدادوں کی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور جن اشیا پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ نہیں ہو گا انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 27-2026 میں کاربن لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات