
کپاس کے کاشتکار فصل میں پانی کی کمی ہو تو ترجیحاً شام یا رات کے وقت پانی لگائیں، محکمہ زراعت پنجاب
منگل 10 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
کاشتکار متبادل میزبان پودوں مثلا بینگن،کھیرا،حلوہ کدو،ٹماٹر، مرچ، بھنڈی اور مونگ وغیرہ پر بھی باقاعدگی سے پیسٹ سکاٹنگ کریں تاکہ ان فصلوں سے بروقت سفید مکھی کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔فصل کو پانی کی کمی سے بچائیں اور 15تا20پیلے چپکنے والے کارڈ فی ایکڑ لگائیں اور ہر 15دن کے وقفے سے چپکنے والا گلو تبدیل کریں۔
کپاس کے ابتدائی مرحلے میں دوست کیڑے اور حیاتیاتی مرکبات مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔سفید مکھی کے خلاف زہر پاشی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے نقصان کی معاشی حد5بالغ یا بچہ یا دونوں ملا کر فی پتہ ہو جائے تو کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چست تیلے کے کنٹرول کیلئے کپاس کے کھیت کے قریب بھنڈی اور بینگن کا مشاہدہ کریں اور اگر نقصان کی معاشی حد 1بالغ یا بچہ فی پتہ ہو یا اس سے زیادہ ہو تو مقامی محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔تھرپس سے بچا وکیلئے کپاس کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ تھرپس سب سے زیادہ نقصان گرم اور خشک موسم میں کرتا ہے اور بالخصوص کپاس کے نوزائیدہ پتے اس سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔زہرپاشی نقصان کی معاشی حد 8سے10 بالغ یا بچے فی پتہ ہو جائے تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے کریں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.