Live Updates

جنگ جیتنے کے بعد اب بہت سے ملک ہم سے تجارت کرنا چاہتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

منگل 10 جون 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ جنگ کی جیت نے دنیا بھر میں ہمیں پذیرائی دی، اب بہت سے ملک ہم سے تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی بہت سی تجاویز پر حکومت نے عمل کیا ہے جو خوش آئند ہے،زراعت کے شعبے میں حکومت مزید کام کرے،شرح سود سات فیصد کی جائے۔

عاطف اکرام نے کہا کہ سادہ اور آسان ٹیکس فارم خوش آئند ہے،سپر ٹیکس میں کمی کر کے 0.5فیصد کرنا خوش آئند ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 700 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں جو اچھا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بجٹ کا بغور جائزہ لیں گے، ہماری تجاویز پر حکومت نے اچھی پیشرفت کی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات