کوہلو کے پہاڑی سلسلے کے قدرتی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

منگل 10 جون 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) کوہلو کے پہاڑی سلسلے کے قدرتی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کے مختلف ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط بزدار اور رسالدار میجر شیر محمد کی ہدایت پر تدارک کیلئے فوری کارروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو آبادی تک پھیلنے سے پہلے کنٹرول کرکے مکمل بجھادیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران تین لیویز اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ۔

متعلقہ عنوان :