
پنجاب میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 400 سے 500 فیصد تک بڑھا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم
جمعرات 12 جون 2025 21:51

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5000 طلباء کو سکالرشپ دینے جا رہی ہے۔
وزیر تعلیم نے مسلم لیگ ن کی حکومت کا تحریک انصاف کے دور کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 1004 ترقیاتی سکیموں کے مقابلے میں محکمہ تعلیم میں خصوصی ریفارمز کرتے ہوئے 5006 سکیمیں لے کر آئے ہیں۔گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق تعلیم کی ترقی کیلئے کرپشن اور سفارش کے دروازے بند کرتے ہوئے ای ٹرانسفر پالیسی لائے، وی سیز، ایجوکیشن افسران، پرنسپلز اور سکولز ہیڈز کی مستقل تعیناتیاں کیں، 11 لاکھ فیک انرولمنٹ کا خاتمہ کیا، 26 لاکھ نادرا ویریفائیڈ انرولمنٹ کی، ٹیچر شارٹیج 56 ہزار سے کم کر کے 26 ہزار پر لائے، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے حوالے سے نہ صرف کمیشن بنایا بلکہ 12 ہزار ارلی چائلڈ ایجوکیشن کلاس رومز بنائے جہاں 4.5 لاکھ بچے داخلہ لے چکے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد انرولمنٹ اور بچوں کی صحت کی شرح میں بہتری آئی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ بچاتے ہوئے کو کمرہ پہلے 50 لاکھ کا تعمیر ہوتا تھا ہم نے 12.5 لاکھ میں 400 کمرے تعمیر کیے۔ انہوں نے کہا کہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدلنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بوٹی مافیا کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن تاریخ میں رقم ہو چکا ہے۔ آئندہ سال اسی طرح پریکٹیکل مافیا کا بھی خاتمہ کریں گے۔ پریس کانفرنس میں رانا سکندر حیات نے اربن ایریاز کے گرلز کالجز کیلئے 26 کوسٹرز کی فراہمی کی بھینخوشخبرینسنائی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.