
وزیراعلیٰ کے مؤثر اقدامات سے کئی حلقوں میں جلن کی بو آ رہی ہی: عظمیٰ بخاری
جمعرات 12 جون 2025 21:51

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہیں۔
ان کی خواہش ہے کہ ملک کے تمام صوبے یکساں ترقی کریں تاکہ ہر شہری کو فائدہ پہنچے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہمراہ ڈی جی پی آر لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈا پور سستے مولا جٹ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اور علیمہ باجی خود کہتی ہیں کہ ہم نے اسلام آباد نہیں آنا، تو کچھ بھی کہنے سے پہلے اپنے مشیروں سے مشورہ کر لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے سخت پروگرام کے باعث وفاق نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے وسائل سے مکمل کر رہی ہیں۔ اس وقت وفاق کا کوئی بھی منصوبہ پنجاب میں جاری نہیں، تمام ترقیاتی کام صوبائی بجٹ سے انجام دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ والے خود کام نہیں کرتے، لیکن غصہ پنجاب پر نکالتے ہیں۔ میئر کراچی سے اب تک کوڑا تک نہیں اٹھایا گیا۔اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے 32 ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں بھی 500 فیصد تک اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ تعلیم میں کوئی باؤنڈری نہیں ہونی چاہیے لیکن پختونخواہ کی حکومت وہاں کے طلباء سے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پختونخواہ کو طلباء کے ساتھ تعاون سے منع کر رہی ہے۔ پختونخواہ حکومت اگر اپنے طلباء کو خود لیپ ٹاپ اور سکالرشپ نہیں دے سکتی تو کم از کم انہیں دوسرے صوبوں سے لینے کا حق تو دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5000 طلباء کو سکالرشپ دینے جا رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے مسلم لیگ ن کی حکومت کا تحریک انصاف کے دور کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 1004 ترقیاتی سکیموں کے مقابلے میں محکمہ تعلیم میں خصوصی ریفارمز کرتے ہوئے 5006 سکیمیں لے کر آئے ہیں۔گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق تعلیم کی ترقی کیلئے کرپشن اور سفارش کے دروازے بند کرتے ہوئے ای ٹرانسفر پالیسی لائے، وی سیز، ایجوکیشن افسران، پرنسپلز اور سکولز ہیڈز کی مستقل تعیناتیاں کیں، 11 لاکھ فیک انرولمنٹ کا خاتمہ کیا، 26 لاکھ نادرا ویریفائیڈ انرولمنٹ کی، ٹیچر شارٹیج 56 ہزار سے کم کر کے 26 لاکھ پر لائے، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے حوالے سے نہ صرف کمیشن بنایا بلکہ 12 ہزار ارلی چائلڈ ایجوکیشن کلاس رومز بنائے جہاں 4.5 لاکھ بچے داخلہ لے چکے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد انرولمنٹ اور بچوں کی صحت کی شرح میں بہتری آئی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ بچاتے ہوئے کو کمرہ پہلے 50 لاکھ کا تعمیر ہوتا تھا ہم نے 12.5 لاکھ میں 400 کمرے تعمیر کیے۔ انہوں نے کہا کہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدلنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بوٹی مافیا کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن تاریخ میں رقم ہو چکا ہے۔ آئندہ سال اسی طرح پریکٹیکل مافیا کا بھی خاتمہ کریں گے۔ پریس کانفرنس میں رانا سکندر حیات نے اربن ایریاز کے گرلز کالجز کیلئے 26 کوسٹرز کی فراہمی کی بھی خوشخبری سنائی۔
مزید قومی خبریں
-
آرایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی ملاقات
-
پنجاب حکومت کا احسن اقدام، پنجاب کی بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری
-
خضدار ،حاجی کامران جتک کی شہادت امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، نواب ثناء اللہ زہری
-
آئندہ مالی سال کا بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں ،حقیقی معنوں میں ترقی کا روڑ میپ ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
حکومت بلوچستان کا پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ سندھ کا شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان
-
ًسماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی جدت اور اقتصادی خودمختاری کے لیے پرعزم ہیں،مراد علی شاہ
-
گورنرخیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور
-
فاٹا اورپاٹا پر ٹیکس کو نہیں مانتے، ہم کسی طور فاٹا ٹیکس نہیں لگائیں گے،علی امین
-
قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ،اشتہاری و روپوش تین ملزمان گرفتار
-
10 مئی کے بعد دنیا میں ایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے ، طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.