Live Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 12 جون 2025 22:13

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حکومت بلوچستان کی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور اراکین اسمبلی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کا محور عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، موثر عملدرآمد اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی ڈھانچے اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں اور حکومت کے عزم کی تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات