وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیرصدارت پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 12 جون 2025 22:13

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیرصدارت پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا ایک اہم اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ،جس میں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم اے حکام نے مون سون کنٹیجنسی پلان پر بریفنگ دی اور صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیش کیے گئے محکمہ جاتی امور اور اہم انتظامی فیصلوں کی توثیق اور منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بروقت تیاری، اداروں کے درمیان موثر رابطہ اور فوری ردعمل نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں وسائل و عملے کی تیاری کو موثر بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور بروقت ریلیف کی فراہمی ہے۔ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس میں اراکین پی ڈی ایم اے کمیشن اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، متعلقہ سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :