ڈی آئی جی اسلام آ باد کا مختلف ڈیوٹی پو ائنٹس کا دورہ ،ڈیوٹی پر موجود افسران کو مستعدی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات

منگل 10 جون 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق اور ڈی آئی جی لا ء اینڈ آرڈرمحمد عتیق طا ہر نے مختلف ڈیوٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں،مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق اور ڈی آئی جی لا ء اینڈ آرڈرمحمد عتیق طا ہرکے ہمر اہ مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد بھی مو جو د تھے، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی،انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے،تمام افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔

متعلقہ عنوان :