بجٹ میں نہ صرف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا، زیب جعفر

بدھ 11 جون 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) رکن قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر نے کہا ہے کہ بجٹ میں نہ صرف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا بلکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیوں، سنٹرز آف ایکسیلنس کے قیام اور دانش سکول کے اہتمام کی تجاویز دی گئی ہیں جو خوش آئند ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے علاوہ کسان کارڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تجاویز دی گئی ہیں، تعلیم کیلئے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ادارے قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں میں کمی اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات تجاویز کئے گئے ہیں جو خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔