حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو

بدھ 11 جون 2025 01:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔منگل کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیلنجز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی اس ملک کے لیے چیلنجز ہیں۔

پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی شعبے کے تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے۔اخراجات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔نجکاری سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور تین ڈسکوز کی نجکاری کا عمل رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :