سعودی عرب کا عمرہ ویزے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بدھ 11 جون 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سعودی عرب نے حج و عمرہ کے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزنے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ وزارت نے بیان میں کہا کہ عمرہ ویزوں کے اجرا کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزارت نے نئے عمرہ سیزن کی تصدیق کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی بدھ 11 جون سے سعودی عرب آمد کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزارت نے کہا تھا کہ عمرہ ویزے بدھ 11 جون (15 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ سرکاری کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 10 جون 14 ذو الحجہ سے ہوگا۔عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں۔بیان میں کہا گیا کہ عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :