دیر لوئر،ڈیڈک چیئرمین نے منڈہ ہسپتال میں جدید لیب اور سولر پلانٹ کا افتتاح کردیا

بدھ 11 جون 2025 12:01

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمرباغ لوئر دیر میں نئے جدید لیب اور سولر پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک لوئر دیر عبید الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کو صحت کے سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں ٹی ایچ کیو ہسپتال ثمرباغ میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی میں نئے جدید لیب اور سولر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بشیر خان، اے سی جندول ذیشان نجیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم این اے بشیر خان اور ایم پی اے عبید الرحمان نے لیب اور سولر پلانٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر شرکاء نے ایم ایس ڈاکٹر عادل کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے عبید الرحمن نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔\378