کمشنر کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی آپریشن کے حوالے سے اجلاس

بدھ 11 جون 2025 12:01

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے مؤثر اقدامات پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ڈبلیو ایم سی، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کمشنر نے کہا کہ اگر مانیٹرنگ سسٹم فعال ہو تو موجودہ نظام میں موجود مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ شکایات کے ازالے کا نظام موجود تھا، جو کہ ایک مثبت انتظامی سبق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کاموں کے لیے وسائل دستیاب ہوں ان کی مانیٹرنگ کی جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حکمت عملی دیگر شعبوں میں بھی اپنائی جائے تو کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ عید کے بعد بھی صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور ڈپٹی کمشنرز کارکردگی کے اشاریوں (کے پی آئز) پر توجہ بھی مرکوز رکھیں۔ انہوں نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر اداروں کے مابین پیشگی کوآرڈینیشن کی ہدایت دی اور روٹس کے سروے، پیچ ورک اور صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں عید صفائی آپریشن کی خامیوں پر بھی بات چیت کی گئی، جن کے ازالے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے تجربات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ ہر کام کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مون سون سیزن کی تیاری کے طور پر تمام اضلاع میں اوپن ڈرینز کی ڈی سلٹنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر کمشنر نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے شہری خوبصورتی کے لیے تیار کی گئی اسکیموں کی اعلیٰ سطح پر منظوری دے دی گئی ہے۔

اس لیے فوری طور پر ان پر عملدرآمد شروع کیا جائے اور منصوبے معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر سرگودہا فہد محمود، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، سی او ایم سی حامد چھٹہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :