ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ٹریول ایڈوائزری اجلاس، ٹرانسپورٹ سیفٹی پر اہم فیصلے

بدھ 11 جون 2025 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت ٹریول ایڈوائزری سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ کی حفاظت سے متعلق جامع اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد جعفر چوہدری، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ ادارے ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے مسافر بسوں کی باقاعدہ چیکنگ اور فیلڈ وزٹس پر زور دیا تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ صرف انتظامیہ بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سفر کے دوران سکیورٹی اور احتیاطی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :