Live Updates

7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار پر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی ، وفاقی وزیرخزانہ

بدھ 11 جون 2025 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار پر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیرف اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کی بڑی اہمیت ہے ، اس کا پہلا مقصد پروٹیکٹڈ رجیم کوتبدیل کرنا ہے تاکہ کیش اور انسانی وسائل میں بہتری آئے اس سے برآمدی شعبے کو بھی فائدہ پہنچے گا، حکومت سمجھتی ہے کہ ڈھانچہ جاتی بنیاد پر ملک کوآگے لے جانے کےلئے معیشت کے بنیادی ڈی این اے کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 7ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4ہزار پر اضافی کسٹم ڈیوٹی صفر کردی گئی ہے،2700 میں کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم کردی گئی ، اس طرح 2ہزار ایسے ٹیرف لائن ہیں جن کا تعلق خام مال سے ہے اور اس سے برآمدی صنعت کو یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہماری کوشش ہے کہ مجموعی طور پر ٹیرف رجیم میں 4فیصد کمی لائی جائے ۔\932
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات