سرگودھا کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

بدھ 11 جون 2025 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے سرگودھا کے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر عمر فاروق کو تھانہ بھیرہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سب انسپکٹر حافظ میثم رضا کو ایس ائچ او تھانہ بھلوال سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سب انسپکٹر محمد اقبال کو تھانہ جھال چکیاں سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھلوال اور انسپکٹر ظفر اقبال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔ تمام ایس ایچ اوز نے نئے تھانوں میں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :