
ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان،شائی ہوپ کی سکواڈ میں واپسی
بدھ 11 جون 2025 17:49
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جون کو برج ٹاؤن میں ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی نے کہاہے کہ میں 16 رکنی سکواڈ میں کیولن اینڈرسن کی شمولیت پر پرجوش ہوں، جو ہمارے ڈومیسٹک مقابلوں میں ٹھوس سیزن کے بعد ٹاپ آرڈر میں مضبوطی فراہم کرنے میں مدد کرئے گاجبکہ وائٹ بال کرکٹ میں ان کی مستقل مزاجی کے پیش نظر شائی ہوپ کی واپسی کا بھی خیرمقدم کرتا ہوں۔شائی ہوپ نے 38 ٹیسٹ میں دو سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1,726 رنز بنائے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ 284 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تجربہ کار تیز گیند باز کیمار روچ ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لئے اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں روسٹن چیس (کپتان)، جومل واریکن (نائب کپتان)، کیولن اینڈرسن، کریگ بریتھویٹ، جان کیمبل، کیسی کارٹی، جسٹن گریوز، شائی ہوپ، ٹیون املاچ، الزاری جوزف، شمر جوزف، برینڈن کنگ، جوہن لین، میکائل لوئس، اینڈرسن فلپ اور جیڈن سیلزشامل ہیں۔ \932مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار، حکومت سے فنڈز کی اپیل
-
ناصر اقبال کا ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
آئی سی سی نے دسویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا
-
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل اور نعمان علی کی ترقی
-
سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025ء کے لیے پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا
-
جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
احمدآباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد کرکٹر بھی ہلاک
-
میرے لیے دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں: ارشد ندیم
-
ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنا‘جسپریت بمراہ
-
ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا
-
فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.