ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل،16 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی 2 وکٹیں گر گئیں

بدھ 11 جون 2025 18:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ انگلینڈ کے تاریخی گرائونڈ لارڈز میں جاری ہے ۔جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آسٹریلیا کی ٹیم کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف کینگروز ٹیم کے 2 کھلاڑی 16 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔

لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کا مایوس کن آغاز رہا، اوپنر عثمان خواجہ صفر اور کیمرون گرین 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے دونوں وکٹیں کاگیسو ربادا نے حاصل کیں۔قبل ازیں افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔\932

متعلقہ عنوان :