مسواک اعصابی بیماریوں کے خطرے کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے،ڈاکٹر شکیل احمد

بدھ 11 جون 2025 18:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سینئر میڈیکل آفیسر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ منہ کے کچھ خاص بیکٹیریا خون کے ذریعے دماغ تک پہنچ کر اعصابی نظام کو متاثر کر سکتے ہیں اور سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں حاضرین کو مسواک کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف منہ کی صفائی بہتر بناتی ہے بلکہ دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے، سانس کو تازہ کرتی ہے، مسواک جدید تحقیق کےمطابق اعصابی بیماریوں کے خطرے کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں مسواک کے استعمال کو شامل کرکے اپنی صحت بہتر بنا ئیں ۔تقریب میں طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر ماہرین اور طلبا بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈاکٹر شکیل احمد کے اس انکشاف اور مسواک کی اہمیت پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :