محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی منصوبہ پرعملدرآمد کی تیاری کرلی،منصوبے پرعملدرآمدکا بزنس پلان ،فنانشل ماڈل تیار

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 11 سو ای ٹیکسیزدی جائیں گی،ٹیکسیز فلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کو دی جائیں گی

بدھ 11 جون 2025 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ای ٹیکسی منصوبہ کیلئے کابینہ منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عملدرآمد کی تیاری کرلی،نیسپاک نے منصوبے پرعملدرآمد کا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل تیارکرلیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 11 سو ای ٹیکسیزدی جائیں گی،ٹیکسیز فلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کو دی جائیں گی،پنجاب حکومت گاڑیوں کا مارک اپ ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن فیس ادا کرے گی۔

منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرزکو دی جائیں گی،ہرفلیٹ آنرکم سے کم دس گاڑیاں لینے کا پابند ہوگا،پالیسی کے مطابق 100ای ٹیکسیز افرادی سطح پر دی جائیں گی،منصوبے میں 30 ای ٹیکسز خواتین کیلئے بھی رکھی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

فلیٹ آنرزکو ای ٹیکسی کا چالیس فیصدبطورڈائون پیمنٹ اداکرناہوگابقیہ ادائیگی بنک آف پنجاب کرے گا، انفرادی سطح پر مرد کوٹہ کو 30 جبکہ خواتین کوٹے کی ای ٹیکسیز کے لیے 40 فیصد ڈائون پیمنٹ کرنا ہوگی۔

ای ٹیکسز کے لیے پی آئی ٹی بی پورٹل پردرخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی،ای بلیٹنگ کے زریعے فراہمی کی جا ئے گی،بنک آف پنجاب کے ذریعے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 11 سو ای ٹیکسز دی جائیں گی۔ای ٹیکسیز کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے سپلائرزسپیئر پارٹس اورسروس سنٹرزکا قیام کریں گے،ای ٹیکسی سپلائراہم جگہوں پرچارجنگ پوائنٹس کے قیام کا بھی پابند ہوگا،ہر 25گاڑیوں کے لئے یایک چارجنگ اسٹیشن کا قیام بھی سپلائرکرے گا،ای ٹیکسی کم سی کم ایک چارج نیں تین سو کلومیٹرچل سکے گی۔