خیرپور، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کردیا

بدھ 11 جون 2025 19:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے گوٹھ مراد گوپانگ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد میر محمد گوپانگ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کوٹ ڈیجی پہنچائی گئیں۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ میاں بیوی کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔