دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر

بدھ 11 جون 2025 20:38

دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)دہشتگردی کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری محمد شاہزیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا۔20 سال کے محمد شاہزیب خان کے خلاف نیویارک میں فردِ جرم داخل کی گئی ہے اور انہیں امریکا کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شاہزیب خان کو پچھلے برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو دہشتگرد تنظیم داعش کی مدد کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ایف بی آئی کے مطابق شاہزیب خان نے نیویارک میں یہودیوں پر حملہ کرنے کیلیے امریکا آنے کی کوشش کی، ایف بی آئی اور شراکت داروں کی مدد سے حملہ نہیں ہونے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :