سیلینا گومز نے اپنے برانڈ کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا

بدھ 30 جولائی 2025 20:05

سیلینا گومز نے اپنے برانڈ کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنے کاسمیٹک برانڈ ریئر بیوٹی کی نئی کیٹیگری کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا ۔

(جاری ہے)

سیلینا گومز نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس لمحے کا برسوں سے خواب دیکھ رہی تھی اور بالآخر آپ سب کے ساتھ یہ خوشی شیئر کرنے جا رہی ہوں۔یہ ایسی زبردست خوشبو ہے جس میں کریمی کیرامل، پستہ، ونیلا، ادرک اور صندل کی لکڑی کی خوشبو شامل ہے۔ سرینا کے مطابق یہ پرفیوم ہر فرد اور ہر محفل کیلئے موزوں ہے۔سیلینا گومز نے بتایا کہ یہ پرفیوم 7اگست کو اسٹورز پر دستیاب ہوگا، جبکہ 6اگست کو ایپ پر ایڈوانس ایکسیس بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :