زارا نور عباس کی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت ،جدید دور کی تنہائی ،سماجی بیزاری کا بہترین حل قرار دے دیا

بدھ 30 جولائی 2025 20:05

زارا نور عباس کی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت ،جدید دور کی تنہائی ،سماجی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)اداکارہ زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے اسے جدید دور کی تنہائی اور سماجی بیزاری کا بہترین حل قرار دیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر پیغام میں زارا نے لکھاجوائنٹ فیملی سسٹم سب سے کامیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اپنے بہن بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ زمین خریدنے کو معمول بنائیں تاکہ ایک ساتھ رہ کر خاندان کی پرورش ہو سکے۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ جدید دور کی تنہائی غیر فطری ہے، آپ کے پردادا دادی اپنے پورے خاندان کیساتھ رہا کرتے تھے، کھانے ساتھ کھاتے، مشورے دیتے اور بچوں کو سنبھالنے کی فکر نہ کرتے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وہی گائوں جیسی زندگی دوبارہ اپنائیں۔