خانیوال ،الائیڈ محکموں کی مشترکہ ٹیموں کی محنت سے ماہ مئی کی انسداد پولیو مہم کامیاب رہی

بدھ 11 جون 2025 21:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی پوسٹ کمپیئن ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحان علی،ڈی ایس او ڈاکٹر عبد الروف سمیت دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ اور الائیڈ محکموں کی مشترکہ ٹیموں کی محنت سے ماہ مئی کی انسداد پولیو مہم کامیاب رہی ہے،ایل کیو اے ایس کے سو فیصد رزلٹ آنا خوش آئند ہے،تمام افسران وسٹاف کی کاوشوں کو سراہتی ہوں،ڈپٹی کمشنر نے مسنگ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کام میں سنجیدگی نہ دکھانے والے ملازمین کی لسٹ فراہم کی جائے،مستقبل میں بھی انسداد پولیو کیلئے محنت و لگن سے کام کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے انسداد پولیو میں شاندار خدمات انجام دینے والے افسران اور ویکسینیٹروں میں رٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔\378

متعلقہ عنوان :