وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کل12جون بروز جمعرات کو جمنازیم ہال میں ہوگی،ڈی جی سپورٹس پنجاب

بدھ 11 جون 2025 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواہے، بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میںڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ، تمام وینیوز کے انچارج اور ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کل12جون بروز جمعرات کو جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،افتتاحی تقریب میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے شرکت کرنیوالی ٹیموں کے کھلاڑی مارچ پاسٹ کریں گے،جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلوں میں پنجاب بھر سی702 گرلز اینڈ بوائزکھلاڑی شریک ہوں گے، سمر گیمز کے فائنل مرحلے میں کھلاڑیوں میں 75لاکھ کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز سے کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے افتتاحی تقریب کے وینیو جمنازیم ہال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مرحلے میں والی بال، کبڈی، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے 12سے 18جون تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔