ہری پور، کوٹ نجیب اللہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی

بدھ 11 جون 2025 22:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ہری پورمیں کوٹ نجیب اللہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق حطار روڈ پر کوٹ نجیب اللہ میں موٹروے پُل کے قریب موٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ شمس اور 12 سالہ زبیر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کا تعلق ہری پور کے علاقہ کھلابٹ سے ہے۔