
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر پختون یار خان کا ضلع بنوں کا دورہ
بدھ 11 جون 2025 22:47
(جاری ہے)
انہوں نے اعلان کیا کہ جیل میں فری میڈیکل کیمپ، مفت ادویات، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے گرفتار پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ سہولیات کی کمی سے متعلق باقاعدہ تجویز تیار کر کے فوری اقدامات کیلئے ہیڈ کوارٹر بھیجی جائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے بنوں کے علاقے اسماعیل خانی میں تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں ترقیاتی منصوبے مربوط حکمت عملی کے تحت جاری ہیں تاکہ عوام کی خوشحالی یقینی بنائی جا سکے۔ پختون یار خان نے یقین دلایا کہ کوئی بھی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا اور عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔ مقامی عمائدین اور عوام نے منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ صوبائی وزیر کے اس دورے کو عوامی و اصلاحاتی اقدامات کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.