راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سٹاف یونین انتخابات برائے سال 2025-27 کے لئے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 11 جون 2025 22:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای) سٹاف یونین (سی بی ای) کے انتخابات برائے سال 2025-27 کے لئے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق "تہذیب گروپ" نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کر لی الیکشن کمیٹی کے کنوینئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق خاور محمود کیانی آئندہ 2 سال کے لئے صدر منتخب ہو گئے جبکہ امجد حسین ستی سنیئر نائب صدر، محمد عمران بنگیال نائب صدر، فہد علی شہزاد بھٹی جنرل سیکرٹری، اتفاق گروپ سے کلیم سیف اللہ فنانس سیکرٹری، محمد رمضان جنجوعہ پریس سیکرٹری، منیر احمد آفس سیکرٹری، محمد طلعت حیات کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :